عدالت نے صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد کی عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ، عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کےعوض اسد طور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی اسد طور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی۔اسد طور کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں