جرمنی میں پاکستانی شہری قتل لیکن میت وطن کب پہنچے گی ؟ پتہ چل گیا

جرمنی میں ذہنی مریض نے گھر میں گھس کر پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اٹھاون سالہ فہیم الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہوئیں، فہیم الدین کی میت آج رات کراچی پہنچائی جائے گی، جبکہ کہ مقامی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔آج نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جرمنی کی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں پیش آیا جہاں مقتول فہیم الدین کی دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانےکی وجہ سے محفوظ رہیں۔پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں