مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب شہری گرفتار کرلیا، ڈائریکٹر کریمنل انویسٹی گیشن ڈیاپرٹمنٹ بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد تفتیش کرنے پر مذکورہ شخص نے جواز پیش کیا کہ بھکاری خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہمدردی حاصل کرتی ہیں۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کےجنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کی جانب سے یہ کارروائی شہری کی اطلاع پر کی گئی۔ بھیک مانگنے والے عرب شہری نے شناخت ظاہر نہ ہونے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا۔بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کے مطابق خاتون بن کر بھیک مانگنے والے شخص نے پہلے بھاگنے کی کوشش کی تھی، پولیس اس سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں