بابر اعظم کو اسکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں، ڈیرن سیمی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم نے ملتان سلطانز کے خلاف 20رنز کم اسکور کئے،147اس وکٹ پر کم اسکور تھا، بولرز نے کم اسکور کے باوجود اچھی فائٹ کی،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن 9کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میچ کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے خلاف کم از کم 165رنز ہونا چاہیے تھے، ہم نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا، مہران ممتاز نے پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی ، آج کے میچ کو فراموش کرکے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں عارف یعقوب کو کھلانے پر بھی غور کیا تھا، بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے اور اس کی قائدانہ صلاحیتیں اور نکھر چکی ہیں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں، اگر کرکٹ میں کپتان اور کوچ دوران میچ مشورہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں، بابر کو اسکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، میں ٹیم کے پلیئرز کو کہتا ہوں کہ یہاں اچھا کھیلیں ، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں