شہریت قانون پر امریکی تنقید غلط اورغیرمنصفانہ ہے،بھارت

بھارت نے ملک میں حال ہی میں نافذ ہونے والے شہریت ترمیمی قانون پر امریکی تنقید کو غلط اور غیر منصفانہ قراردیدیامیڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امریکہ کا بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ہمیں 11 مارچ کو شہریت ترمیمی قانون کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے، ہم اس ایکٹ پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں