امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری،ہسپتال سے گھر منتقل کردیاگیا

لیجنڈبالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری آ گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق امیتابھ بچن کی ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں اینجیو پلاسٹی کی گئی،گزشتہ روز سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انجیو پلاسٹی اداکار کے دل میں نہیں بلکہ ان کی ٹانگ میں کلاٹ کی وجہ سے کی گئی ہے۔بعد ازاں ٹویٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے اپنے فینزکے لیے لکھا کہ میں ہمیشہ آپکی دعاؤں، محبتوں، مہربانیوں اور چاہتوں کا مشکور ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں