سبی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری شہید

چینک چوک کے قریب فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی خالد مری شہیدہو گئے۔
مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈی ایس پی کو چینک چوک کے قریب مری پلازہ کے سامنے نشانہ بنایا گیا جس میں اُن کے دو محافظ بھی شدید زخمی ہوئے۔فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈی ایس پی خالد مری کو چھ گولیاں لگیں۔
ڈی ایس پی میر خالد زمان مری کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تو جواب میں اُن کے گارڈز نے بھی فائر کھولا۔ پولیس کے مطابق گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ملزم کی شناخت رب نواز مری کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد خالد مری اور اُن کو محافظوں کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈی ایس پی جانبر نہ ہو سکے جبکہ دیگر کا انتہائی نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے۔
مارے جانے والے ڈی ایس پی خالد مری حال ہی میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے میر اصغر مری کے بھائی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں