خود کوڈاکٹر ظاہر کرکےوزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دینے والے میل نرس کیخلاف مقدمہ درج

 کوئٹہ کے بلوچستان میڈیکل کمپلیکس کے میل نرس محمد قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے 13 مارچ کی شب بی ایم سی کا دورہ کیا تھا۔ میل نرس محمد قاسم نے وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا تھا اور ڈاکٹر بن کر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ بھی دی تھی۔وزیراعلیٰ نے غلط بیانی پرنرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں