غزہ سے متعلق قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو  نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں،شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے متعلق قرارداد کے خلاف پی ٹی آئی کھل کر سامنے آئی، پی ٹی آئی نے شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے متعلق قرارداد کی بھی مخالفت کی۔پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہورہی ہے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہے۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو  نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں، پی ٹی آئی ہو یا سنی اتحاد کونسل غزہ کے ایشو پر سنجیدہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں