میرے انداز کی نقل اتارے جانے پر چڑ جاتی ہوں، سارہ علی خان

بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سارہ علی خان نے اپنی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھادیا۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ دیگر اداکاروں کی طرف سے ان کے انداز کی نقل اتارے جانے پر چڑ جاتی ہیں، ان کے  انداز کی نقل کرنے والوں کو وہ واقعی میں سلام پیش کرتی ہیں،

انہوں نے دوران انٹرویو اپنے نمستے کرنے کے انداز سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ دیگر اداکار جب اُسے کاپی کرتے ہیں تو میں پریشان ہوجاتی ہوں۔خاص طور پر لڑکیاں جب ایسا کرتی ہیں، اس کے ساتھ یہ جان کر مجھے تسلی بھی ہوئی کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ یہ میرا انداز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں