کسٹمز انٹیلی جنس لاہور کے5انسپکٹرز کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

لاہو رمیں کسٹمز انٹیلی جنس کے5انسپکٹرز کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس لاہور میں ترقی پانے والے پانچ سپرنٹنڈنٹس کی رینک پہننے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ترقی پانے والے افسران میں عثمان آزاد، آصف جاکھڑ، مبین اختر، حمید بھٹی، اشفاق ہمدانی شامل ہیں۔ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس مسٹر حارث انصاری اور ایڈیشنل ڈائریکٹرچودھری رضوان بشیر نے نئے ترقی پانے والے افسران کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر فائز کیا جہاں پر ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ کا تمام عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں