حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے118 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے۔درخواستگزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں، الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں