الیکشن کمیشن کا پی بی 50 میں دوبارہ پولنگ کا حکم

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹی فکیشن روک دیا۔الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی50 کے 6 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ پولنگ کرانےکاحکم دیا ہے۔حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ تک اے این پی کے امیدوار زمرک خان کی جیت کا نوٹی فکیشن معطل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں