کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،حامد رضا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں