آج اسمبلی میں بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے:رانا آفتاب

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے 9 ماہ کے اللوں تللوں کا بجٹ پاس نہیں کرنے دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما سنی اتحاد کونسل رانا آفتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت آج بجٹ نہیں آرڈیننس لا رہی ہے، حکومت نے ہسپتالوں میں ٹائلیں تو لگوا دیں لیکن دوائی نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کسی کام کا نہیں رہا، غریب آدمی جو موٹر سائیکل پر چلتا ہے اسکے بلا وجہ چالان ہو رہے ہیں، حکومت نے راشن کے نام پر قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، اسلام میں بھی ہے جب کسی کی مدد کی جائے تو خاموشی سے کی جائے، حکومت کو ابھی تک یہی نہیں پتا کہ کتنی آبادی کو راشن دینا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں