وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،وزیر اعظم آ فس کے جوائنٹ سیکرٹر ی کو بھی تبدیل کر دیا گیا

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفیکشن جار ی کر دیئے گئے ۔وزیر اعظم آ فس کےجوائنٹ سیکرٹری محمد شہزاد کو بھی تبدیل کر دیاگیا ہے،انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد شہزاد کی خدمات وزارتِ اطلاعات ونشریات کو واپس کردی گئیں، ان کی تقرری نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کی تھی ،اب ان کی جگہ محمد نبیل افضال کوجوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ۔محمد نبیل افضال بطور ڈائریکٹر ایچ آر نیب اسلام آباد تعینات تھے۔وہ ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ19 کے افسر ہیں ، در یں اثنا ء سی ڈی اے کے تین اعلیٰ افسر تبدیل کئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایچ آر سیدصفدر علی شاہ کو ڈی جی ویجی لینس یونٹ تعینات کیا گیا ان کے پاس سیکر ٹری سی ڈی اے بورڈ اور ڈائریکٹر سیکورٹی کا چارج بھی رہے گا۔ ڈی جی انوائر منٹ قیصر خان خٹک کو ڈی جی ایچ آر تعینات کیا گیا ۔ڈی جی ویجی لینس یونٹ محمد شہباز حسین کو تبدیل کرکے ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں