شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شیرانی گروپ سے اتحاد کے بعد بلے باز کیسے آیا، غلط فیصلوں کے باعث پی ٹی آئی 80 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

 رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آج یہ نقصان ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کی جے یو آئی شیرانی کے ساتھ اتحاد کی منظوری کے بعد، بلے باز کیسے منظر عام پر آیا؟ پی ٹی آئی قیادت سُنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پیدا ہونے والے ایشوز کا ادراک ہونے کے باوجود اُس میں کیوں شامل ہوئی؟ شیر افضل مروت نے سوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں