چین نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے امداد فراہم کردی

چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئےہنگامی امداد” فراہم کردی ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کی تقریب وزارت خارجہ میں ہوئی، چینی حکومت کی جانب سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو ایک لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد پیش کی۔چین نے امید ظاہر کی اس امداد سے ضرورت مند لوگوں کو بروقت اور ضروری مدد فراہم ہو سکے گی۔پاکستان میں چینی سفارت خانے، قونصل خانوں اور چینی کاروباری اداروں نے بھی گوادر میں لوگوں کو منرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں، خوراک اور دیگر سامان کے 3 ہزار کین تقسیم کیے۔لوگوں کو چین کی مدد سے بنائے گئے گوادر فقیر سکول میں پناہ بھی فراہم کی گئی، مستقبل قریب میں کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے ذریعے اضافی 5 لاکھ چینی آر ایم بی ( یوآن) کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں