”تندور پر روٹی لگاتے ہوئے میرے ہاتھ جل جایا کرتے تھے ” بھارتی باؤلر محمد سراج کا انکشاف

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں کیٹرنگ کے لیے کام کیا کرتا تھا تو رومالی روٹی پلٹتے ہوئے میرے ہاتھ جل جایا کرتے تھے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد سراج نے بی سی سی آئی کی خصوصی ویڈیو میں اپنے کرکٹ کے سفر کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت میں حیدرآباد آتا ہوں پہلا خیال تو یہ ہوتا ہے کہ گھر جاؤں اور وہاں سے پھرعیدگاہ جاؤں۔  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں دنیا میں کہیں بھی جاؤں مجھے جو سکون یہاں ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں