پی ایس ایل 9، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

 پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کا میچ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، کوشش کریں گے کہ ملتان سلطان کو زیادہ سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں۔خیال رہے کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو کل کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین ہونے والے ایلیمنیٹر ون میچ کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر ٹو میں مقابلہ کرنا پڑے گا اور یہاں جو ٹیم فاتح ہوئی وہ آج کا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں