پی سی بی نے شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کے لیے کتنے معاوضے کی پیشکش کی ؟ جانیے

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش کردی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شین واٹسن کو 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے،اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو شین واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ ہوں گے جن کی ماہانہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف پان چ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں