ترقی پذیر ممالک میں سگریٹ کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے: ایس ڈی پی آئی

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں سگریٹ کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے اور حالیہ برسوں میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تمباکو نوشی کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے جو عالمی سطح پر ساتویں نمبر پر ہے اور تمباکو کی مصنوعات استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ڈبلیو ایچ او مشرقی بحیرہ روم ریجن (ای ایم آر) میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال 60 ارب سے زائد سگریٹ کی پیداوار ہوتی ہے  تاہم اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل  نہ ہو سکے۔ گزشتہ سات سالوں کے دوران ایس ڈی پی آئی سمیت متعدد تحقیقی مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ سگریٹ کی صنعت سے محصولات کی مد میں 567 ارب روپے  مزید حاصل کئے جا سکتے تھے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں