امریکی بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا،بحری مشق کابھی انعقاد 

امریکی بحریہ کے جہاز انڈیانا پولس نے کراچی کی بندرگاہ کا خیر سگالی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی بحریہ کے جہاز انڈیانا پولس کی کراچی آمد پر پاک بحریہ کے حکام نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی روابط کا فروغ ہے جبکہ دورے میں دوطرفہ روابط اورباہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، دورے میں دونوں بحری افواج کے درمیان بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے کی سکیورٹی اور امن کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں