تاجر کا اغواء اور ڈکیتی: کراچی میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں تاجر کے اغوا ءاور ڈکیتی کے الزام میں زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 3 روز قبل تاجر اور اس کے پارٹنرز کو سپرہائی وے سے اغواu کرکے تاجر کی گاڑی سے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے گئے تھے۔حکام کے مطابق بعد ازاں پولیس پارٹی تاجر کو نارتھ ناظم آباد میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور پولیس پارٹی تاجر کے اغوا ءاور ڈکیتی میں ملوث پائی گئی، ایس ایچ او زمان ٹاؤن راؤرفیق کو معطل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں