کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں، میرا اور حسن کا کسی حکومت سے تعلق نہیں،حسین نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کاکہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں،جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے،میرا اور حسن کا کسی حکومت سے تعلق نہیں۔

حسین نواز کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ذاتیات پر کردار کشی کرنا ختم ہونا چاہئےمجھے وزیراعظم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا،مجھے کئی ماہ پابند سلاسل رکھا گیا،بعدازاں مجھے جلا وطن کردیا گیا،ان کا کہناتھا کہ نیب میں کافی تبدیلی آئی ہے ،کچھ ہونا چاہئے تاکہ آئندہ سیاسی انتقام نہ ہو،میرا حکومت کے کسی عہدے سے تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں