چیف الیکشن کمشنر سرکاری دورے پر روس روانہ

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روسی حکومت کی دعوت پر سرکاری دورے پر روس روانہ ہوگئے۔
بدھ کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے وہ روس کے صدارتی انتخابات کے غیرملکی مبصرین میں شامل ہیں۔روس کے صدارتی انتخاب 15 سے 17 مارچ تک جاری رہیں گے۔سکندر سلطان راجہ دیگر مبصرین کے ساتھ روسی صدارتی انتخاب کی نگرانی کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کو مبصر کی حیثیت سے روس کی حکومت نے مدعو کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں