دنیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل

دنیا کے طویل القامت شخص نصیرسومرو کی طبیعت خراب ہوگئی۔
اہلخانہ نے بتایا کہ نصیر سومرو کو گلستان جوہر کے نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، نصیر سومرو کو کئی برس سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں میں درد ہے۔اہلخانہ کے مطابق نصیر سومرو نے طویل القامت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور نام کمایا۔نصیر سومرو کے بھانجے نے اپیل کی ہے کہ ماموں کی جان بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں