وزیراعظم نے چیئرمین ارسا ظفر محمود کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا ظفر محمود کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

ظفر محمود کی تعیناتی پر سندھ حکومت کی جانب سے شدید تحفظات کااظہار کیا گیا تھا،وزیراعظم نے گزشتہ روز گریڈ 22کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری کے احکامات واپس لے لئے، نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا عمل روک دیا گیا،وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کی سمری واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں