تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی, حکومت نے اعلان کردیا

حکومت نے تنخواؤں اور پنشن سمیت سرکاری اخراجات میں کٹوتی کیلیے نئی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، کمیٹی کے دائرہ اختیار میں دفاعی بجٹ اور سود کی مد میں اخراجات شامل نہیں جن کا مجموعی وفاقی بحٹ میں حصہ دو تہائی ہے،کمیٹی صرف 16فیصد اخراجات پر نظر ثانی، پنشن اور ترقی پر اخراجات کو معقول بنانے پر غور کرے گی، جس سے بڑی بچت کا امکان نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم7رکنی کمیٹی میں نائب چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، کیبنٹ ڈویژن،خزانہ اور صنعت کے سیکریٹریز حکومت کے نمائندے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور نوید افتخار آزاد ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر قیصر بنگالی ایک عرصہ سے دفاعی بجٹ سے غیر فوجی اخراجات کے خاتمے اور غیر ضروری چھاؤنیاں بند کرنے کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں