افغان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین باولر راشد خان کے بارے میں اہم خبر آ گئی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی راشد خان فٹ ہو گئے ہیں اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں راشدخان کی واپسی ہوئی ہے، راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار تھے اور ری ہیب مکمل کر رہے تھے تاہم اب وہ فٹ دکھائی دے رہے ہی۔یاد رہےکہ راشد خان فٹنس مسائل کے باعث پاکستان سپر لیگ سیز ن 9 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی نہیں کر سکے ، راشد خان آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں