حسن اور حسین نواز کو عدالت نے آج تک ہی ریلیف دیا ہے، سرنڈر کریں،جج احتساب عدالت

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہاکہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں کی 3ریفرنسز پر وارنٹ منسوخی کی درخواست پر کہا ہے کہ حسن، حسین نواز کو عدالت نے آج تک ہی ریلیف دیا ہے، عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔ احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کی 3ریفرنسز پر وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی،معاون وکیل نے کہاکہ حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح دوسری عدالت میں مصروف ہیں،حسن ،حسین نواز اور وکیل قاضی مصباح 12بجے تک پیش ہوں گے،جج ناصر جاوید رانا نے کہاکہ حسن، حسین نواز کو عدالت نے آج تک ہی ریلیف دیا ہے،حسن اور حسین نواز آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں،احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں