سینیٹ ضمنی الیکشن ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا ووٹ کاسٹ نہ کرنیکا فیصلہ

سینیٹ کی 6 خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ سے سینیٹ کی نشستوں کے لئے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل بھی سندھ سے سینیٹ کے امیدوار ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان سے سینیٹ کی 3 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو اور مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی امیدواروں میں شامل ہیں، جے یو آئی ف کے عبدالشکور خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کہدہ بابر اور مبین خلجی بھی امیدوار ہیں۔دو امیدوار سید محمود شاہ اور میر حربیار ڈومکی بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں