سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری، انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے

لیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لئے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔واضح رہے کہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ آج ہورہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں