سربراہ سنی اتحاد کونسل نے خود اس پارٹی سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا،جسٹس اعجاز انور

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ سربراہ سنی اتحاد کونسل نے خود اس پارٹی سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ یہ جو حالات بن گئے پہلی مرتبہ ایسا ہوا،آئین ایک زندہ کتاب ہے، حالات کے مطابق اس کو دیکھنا پڑتا ہے،کے پی میں دیکھیں یہاں اکثریت میں ہیں،یہاں اکثریت کو کیسے مخصوص نشستوں سے محروم رکھا جائے،یہاں ان کو بھی مخصوص نشست ملی جس نے صرف ایک سیٹ جیتی،آئین کو وقت کی ضرورت کے مطابق سمجھنے کی ضرورت ہے،جس نے جتنی سیٹیں جیتیں ، ان کو اسی تناسب سے ملتی ہیں،ایسا نہیں ہو سکتا کہ ان کی سیٹیں بڑھا دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں