دوست ملکوں سے قرض لےکر رول اوور کرانےکا فارمولا اب نہیں چلےگا، وزیر خزانہ کا بڑا بیان

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومت کو  پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لےکر رول اوور کرانےکا فارمولا اب نہیں چلےگا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمہنگائی اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع کی اور  اخراجات میں کمی کا عزم کیا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ  حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا،  دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوورکرانے کا فارمولا اب نہیں چلےگا، دوست ملکوں نےکہہ دیا ہےکہ مدد کرنا چاہتے ہیں  پر  امداد کی صورت نہیں سرمایہ کاری کے ذریعے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں