وزیراعظم سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔

عہدہ سنبھالنے پر جنرل شیخ محمد بن عیسی نے بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کا مبارکباد کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف کو پہنچایا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کی قیادت کا مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان بہترین دفاعی تعاون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں