میچ کے دوران افغان کرکٹرز  نے میدان میں روزہ افطار کیا

آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران افغان کرکٹرز  نے میدان میں روزہ افطار کیا اور ساتھی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں نماز ادا کی۔گزشتہ روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری ون ڈے میچ کھیلا گیا۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی۔افغانستان کی اننگز کے دوران جیسے ہی مغرب کا وقت ہوا تو میچ کو کچھ لمحے کے لیے روکا گیا،اس دوران بیٹنگ پر موجود افغان بیٹر محمد نبی اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر کے میدان میں روزہ افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں محمد نبی اور حشمت اللہ کو کھجور اور پانی کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ڈریسنگ روم میں موجود دیگر افغان کرکٹر نے بھی روزہ کھولا اور نماز ادا کی۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں