پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں کونسی ٹیم کس سے ٹکرائے گی؟

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا اور اب 4 ٹیمیں پلے آف میں مدمقابل ہوں گی۔

پلےآف مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان کوالیفائرمیچ کل کھیلا جائے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر ون  کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔ایلیمنیٹر ون کی فاتح اور کوالیفائر کی ہارنے والی ٹیم کے درمیان ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں