اغواء کاروں نے ایان اور انابیہ کی والدہ سے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا: ترجمان رینجرز

 سندھ رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایان اور انابیہ کی والدہ سے اغوا ءکاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز نے اغواء برائے تاوان کی واردات کو ناکام بنا دیا، 12 مارچ کو نارتھ ناظم آباد سے کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ لاپتہ ہوئے تھے، بچوں کی والدہ کو اغواء برائے تاوان کی کال بیرون ملک سے موصول ہوئی،  سندھ رینجرز نے جدید تکنیکی سہولیات کو استعمال کر کے بچوں کا سراغ لگا لیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں