وزیراعلیٰ مریم نواز کو ادویات نہ ملنے کی شکایت کی تو انہوں نے گھر تک ادویات بھجوانے کی سروس شروع کرنے کا کہہ دیا

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریضوں کو ادویات گھر تک پہنچانے کی سروس جلد شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز لاہورمیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈلوجی کے اچانک دورے پر پہنچ گئیں، انہوں نے پی آئی سی ایمر جنسی بلاک کا دورہ کیا اور استقبالیہ کاؤنٹر پر صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلی نے ایمر جنسی بلاک میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ 

اس دوران مریض کی طرف سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے جلد گھروں تک میڈیسن سروس شروع کرنے کا کہا، انہوں نے ایمرجنسی بلاک میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی، وارڈ میں موجود تمام مریضوں کے پاس جا کر تسلی دی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں