اسلام آباد کے کلینک میں خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف، مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیزرکلینکس میں خواتین کی برہنہ وڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

مقدمے کے مطابق بارہ کہو کی رہائشی خاتون جی 1- 6 میں لیزر کلینک آئی، دوران سروس خاتون کو شک گزرا کہ اسکی وڈیوز بنائی جا رہی ہے، خاتون نے جب اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا۔خاتون کو شک ہوا کہ لڑکا وڈیوز بنا کر فوری لیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھا، متاثرہ خاتون نے لڑکے سے بارہا دفعہ وڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی منت سماجت کی ، بات نا ماننے پر خاتون نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا۔  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا ، لیپ ٹاپ میں اور بھی متعدد خواتیں کی وڈیوز موجود ہیں ، وڈیوز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں