الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ جنگ سے متاثرہ مزید 15ہزار خاندانوں کے لیے   رمضان فوڈ پیکج غزہ روانہ کردیئے

 الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ جنگ سے متاثرہ مزید 15ہزار خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکج اور جدید ایمبولینس غزہ روانہ کردی۔ اِس موقع پر الخدمت  فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اسماعلیہ مصرسے رفح بارڈ رکے ذریعے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت نے حالیہ کھیپ میں 20 بڑے ٹریلرز کے ذریعے 400 ٹن امدادی سامان غزہ بھجوایا ہے۔ جس کے ساتھ ساتھ زخمیوں و مریضوں کیلئے جدید ساز و سامان سے لیس ایمبولینس بھی روانہ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں