چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی، اس کی مذمت کرتے ہیں ، وفاقی کابینہ میں نگران حکومت میں فرائض نبھانے والوں کو شامل کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست کی تھی مگر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کو فانئل کر لیا گیا، ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں، کچھ امیدواروں کو فائنل کر لیا تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں