عالمگیرخان کی فارم 45 کی فراہمی کی درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹس

سندھ ہائیکورٹ نے این اے 236 سے آزاد امیدوار عالمگیر خان کی فارم 45 کی فراہمی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو این اے 236 سے آزاد امیدوار عالمگیر خان کی فارم 45 کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے تمام دستاویز ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیے ہیں، لوگوں نے حلف لے لیا ہے اسمبلیاں بن گئی ہیں، آپ کو اسی وقت آنا تھا اب تو فارم اپ لوڈ ہوچکے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ  الیکشن پٹیشن فائل کرنی ہے تاحال فارم 45 نہیں ملا ہے۔ این اے 236 کا تاحال فارم 45 اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں