چین: ریسٹورنٹ میں گیس دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 22 زخمی

 چین کے شہر سانہے میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نیتجے میں ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

ریسٹورنٹ میں فرائیڈ چکن کھانے کے شوقین لوگ جمع تھے کہ گیس خارج ہونے سے زوردار دھماکہ ہوا اور وہاں موجود 23 افراد جھلس گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں