بیرسٹر گوہر کی تو اپنی پارٹی میں کوئی عزت نہیں، پی پی رہنما نے پھبتی کس دی

 پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی تو اپنی پارٹی میں کوئی عزت نہیں ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فیصل کریم کنڈی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق قرارداد پر گوہر علی کا موقف شرمناک ہے، تاریخ ذوالفقار بھٹو کو ہیرو قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی واقعات کے مجرم اب بھٹو کے قاتلوں کے پیروکار بن کر سامنے آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں