پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے پختہ عہد کیا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اور ہر سکھ دکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

بطور وزیراعظم چینی خبر رساں ایجنسی ”ژنہوا“ کو دیے گئے اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے اور مشترکہ ترقی، خوشحالی اور پیشرفت کی طرف ایک ساتھ پیش قدمی کریں گے۔میں نہ صرف پاکستانی عوام کے لیے، ہماری دوستی کے لیے، بلکہ ہمارے باہمی تعاون کے لیے چینی صدر کے جذبات کی دل کی گہرائی سے قدر کرتا ہوں، میرے لیے یہ ایک بہت اچھی شروعات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں