شہباز شریف اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

“ملاقات کی درخواست خود علی امین گنڈا پور کی جانب سے کی گئی تھی،جس پر وزیراعظم نےفوری وقت دے دیا، دوران ملاقات وزیر اعظم صاحب اور پرائم منسٹر صاحب کہہ کر پکارتے رہے۔شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بننے پر مبارکباد دی تو جواباً علی امین نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک۔

 ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات میں شہباز شریف نے زیادہ تر علی امین گنڈا پور کو سنا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صوبے کے مالی امور پر وفاق کے مؤقف سے آگاہ کیا، ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی ذکر نہ ہوا، سانحہ 9 مئی کے کیسز اور زیر سماعت مقدمات پر بھی کوئی بات نہ ہوئی۔وزیر اعظم نے مرضی کے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تقرر پر رضامندی ظاہر کردی، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ قواعد کے مطابق سمری بھیجیں گے۔شہباز شریف نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مالیاتی امور اور واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں