ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ڈگری جعلی قرار

ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کا کہنا ہے کہ شعیب محمد کھوسو نے تقرری کےلیے ڈگری جمع کروائی تھی، جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی۔

جامعہ کے مطابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کروائی وہ گیتا شنکر کی تھی۔

دوسری جانب ڈی جی پی ایس بی شعیب محمد کھوسو کا کہنا تھا کہ میری ڈگری ٹھیک ہے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کروائی تھی۔

درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیں۔عدالت کے طلب کرنے پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کروائی گئی تصدیق پیش نہ کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں