اڈیالہ جیل کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ، مزید کون سے اقدامات اٹھائے جائیں گے؟

 راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ انٹیلی جنس بیورو، سپیشل برانچ اور جیل سٹاف کا سکیورٹی آڈٹ نئے سرے سے کیا جائے گا، اڈیالہ جیل کے باہر خار دار تار لگائے جائیں گے اور جیل احاطے میں ہر شخص کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ جیل کے اندر اور ارد گرد کلئیرنس آپریشن کے علاوہ جیل کے اندر کام کرنیوالے سرکاری کنٹریکٹرز کی دوبارہ سکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں